تعلیمی سال 2018-19 سے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے اردو میں بھی نیشنل ایلی جبلیٹی اور انٹرنس ٹسٹ (نیٹ) کا انعقاد کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن
(سی بی ایس
ای) کو آج ہدایت دی کہ وہ آئندہ سیشن سے نیٹ کے امتحانات اردو میڈیم سے بھی
منعقد کرے۔عدالت نے یہ فیصلہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) کی طرف سے دائر کردہ ایک عرضی پر سنایا۔